
کراچی: سندھ حکومت نے اسلحہ کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرسن کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کےلیے رکھ سکتے ہیں مگراسلحے کی نمائش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہ۔شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ صحافی اللہ ڈنوشر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔لیگی رہنما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب کو آئین پڑھنا چاہیے، وہ لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی نہروں کی مخالفت نہیں کی، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال بننے نہیں دیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن عرفان صدیقی کوریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔