
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم پاکستان) کے رہنماعلی رضاعابدی کے قتل میں ملوث 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر گرفتار 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو دسمبر 2018 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز 5 میں خیابان غازی میں واقع ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں سابق ایم کیو ایم رہنما دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
یاد رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے وقت پولیس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ’سیاسی قتل‘ تھا، پولیس نے کہا تھا کہ گرفتار 2 ملزمان نیوکراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے یونین کونسل آفس اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر قاتلانہ حملے میں بھی ملوث رہے تھے۔