
پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔
سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔
فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی، پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا۔
ایونٹ میں پاکستان ناقابلِ شکست رہا، مسلسل چھ میچز جیتے، قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔