
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہوکر 3291 ڈالر فی اونس ہے۔