
سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں 3 ماہ قبل انتقال کر جانے والے استاد کی بھی الیکشن ڈیوٹی لگا دی گئی’ ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر شوکاز بھی جاری کر دیاگیا۔
عام انتخابات میں الیکشن کے انعقاد کے لئے ملک بھر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹھٹہ کے گورنمنٹ پراٹمری سکول جڑیوگڈو کے ٹیچر محمد عمر شیخ3 ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔
تاہم مرحوم ٹیچر کی بھی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی اور الیکشن کی ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر مرحوم کو شوکاز بھی جاری کر دیاگیا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کراچی تبادلہ ہو جانے والے ایک اور سینیئر ٹیچر محمد عمر جوکھیو کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔