
لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ خدا کے لیے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، اس ملک کے مسائل حل کرنے ہیں تو کسی ایک جماعت کو اکثریت ملنی چاہیے۔
نواز شریف نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، انشاء اللہ مہنگائی ختم ہو جائے گی اور لوگ خوشحال زندگی گزار سکیں گے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ وہ لوگ آکر اس خواب کو خراب کر دیں، جس نے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، جو پہلے بھی چل رہا تھا۔