
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جناح ہاؤس جلا ؤگھیرا ؤسمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سابق وزیر اعظم کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔بعد ازاں متعلقہ عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ اور گلبرگ نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا۔اس سے قبل عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل کردیا تھا۔