پاکستانتازہ ترین

احتجاج رنگ لے آیا، گلگت بلتستان میں سبسڈائز گندم کی قیمت میں اضافہ واپس

گلگت:حکومت گلگت بلتستان نے سبسڈائز گندم کی قیمت میں اضافہ واپس لے لیا۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصلات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے عوام کو ملنی والی سبسڈائز گندم کی قیمت میں موجودہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اضافہ کیا تھا جس کے بعد پورے گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج جاری تھا۔ عوامی احتجاج کو دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان کابینہ کے ممبران پر مشتمل کمیٹی نے تفصیلی مذاکرات کئے جس کے بعد سبسڈائز گندم کی پرانی قیمت کو بحال کر دیا گیا۔اس نوٹیفکیشن کے بعد گلگت شہر اور بلتستان ڈویژن میں جاری دھرنوں میں شریک مظاہرین نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے اور حالات دوبارہ معمول پر آنا شروع ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button