دلچسپدنیا

مونا لیزا کی پینٹنگ پر سوپ سے حملہ

 پیرس کے لوور میوزیم میں مظاہرین نے مونا لیزا کی تاریخی پینٹنگ پر سوپ پھینک کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو میں دو خواتین کو آرٹ ورک پر نارنجی رنگ کا سوپ پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس عمل کے دوران ان خواتین میں سے ایک چیخ کر کہہ رہی ہے، ” زیادہ اہم کیا ہے؟ آرٹ یا صحت بخش اور پائیدار خوراک کا حق؟ ہمارا زرعی نظام تنزلی کا شکار ہے، ہمارے کسان کھیتوں میں مر رہے ہیں۔”

لوور کے ایک ترجمان نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا، "بلٹ پروف شیشے میں محفوظ ہونے کے باعث پینٹنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

انہوں نے مزید کہا کہ "مونا لیزا” کے کمرے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور میوزیم میں سب کچھ معمول پر آ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button