میلبورن:آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی )میلبورن میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ اس سے قبل کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیامیں کرکٹ آسٹریلیا الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے ۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ابھی کھیلنی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 2 فروری کو ہوگااور پہلا میچ ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 4 فروری کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 فروری کو آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 9 فروری کو ہوبارٹ میں ہوگ
0 38 1 minute read