پاکستانصحت

پنجاب میں رواں سال کے 27دنوں میں نمونیا سے 258بچے جاں بحق ہوگئے

پنجاب میں نمونیا سے مزید 18 بچے جاں بحق، رواں سال 27 دنوں میں 258 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 869 نئے کیسز سامنے آئے، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 18 بچے جاں بحق ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں میں نمونیا کے 177 کیسز سامنے آئے، نمونیا سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔رواں سال 27 دنوں میں 14 ہزار 530 بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال 27 دنوں میں نمونیا کے باعث 258 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
امیونائزیشن پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار کے مطابق صوبے میں ان دنوں نمونیا پھیل رہا ہے۔ڈاکٹر مختار کا مزید کہنا تھا کہ نمونیا کی ویکسین ان دنوں وائرل میں کارگر نہیں ہے،
ویکسین کی وافر مقدار دستیاب ہے، بچوں اور بڑوں کے لیے نمونیا کی ایک ہی ویکسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمونیا کی ویکسین عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں، کوئی فارمیسی حکومت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سے نمونیا کی ویکسین منگو انہیں سکتی، حکومت صرف امیونائزیشن کے تحت بچوں کو ویکسین منگواتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button