پاکستان

بنوں: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا، 2 زخمی

بنوں میں سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ملک شاہ محمد خان کے گھر کے سامنے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملک شاہ محمد خان گھر پر موجود نہیں تھے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ملک شاہ محمد پی کے 101 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button