انتخاباتپاکستان

آٹھ فروری کوسیاسی مخالفین کا جلوس نکلے گا، شہباز شریف

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8فروری کو سیاسی مخالفین جلوس نکل جائے گااور آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ 8فروری کا سورج مسلم لیگ ن کے لیے طلوع ہوگا۔ مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کرتی۔ کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں بیٹھے ہیں؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ایک سیاسی مہربان جلسوں میں کبھی کارکن کا کارڈ، کبھی کسان کا کارڈ اور کبھی کارڈ نکالتے ہیں جیسے فٹ بال میچ کا ریفری ہو۔ عوام انہیں یلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر پھینک دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے 2017 میں حکومت کا تختہ الٹا اور خوشحالی کا سفر ختم کیا۔ نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں ملک نے ترقی کا آغاز کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے دانت کھٹے کر دئیے۔ نواز شریف کو 5 ارب ڈالر دینے کی آفر کی گئی لیکن نواز شریف پھر بھی دھماکے کئے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ نواز شریف نے لاکھوں لیپ ٹاپ دیے، 20 ارب روپے کے تعلیمی وظائف دیے، لاکھوں بچوں کو روزگار سکیم کے تحت اربوں روپے دیے اور ایک اور موقع ملا تو سیالکوٹ میں ارفع کریم کی طرز پرآئی ٹی انڈسٹری بنائی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ تیر اور شیر میں فرق کیا ہے’ تو سنیں تیر پر ایک اور نکتہ لگا تو شیر بن جائے گا تو جب شیر بنے گا اور آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگے گا تو پھر شیر دھاڑے گا۔
صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ وہ خواجہ آصف ہیں جو نواز شریف کے کلاس فیلو اور ساتھی ہیں جنہوں نے ہر اچھے برے حالات میں نواز شریف کا جھنڈا تھاما اور اونچا رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button