پاکستانتازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنشن اصلاحات کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن (ای ڈی) نے مجوزہ پنشن اصلاحات کی مخالفت کرتے ہوئے پنشن واجبات کو روکنے کے لئے ریٹائرمنٹ کی عمر میں دو سال اضافہ کرکے 62 سال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنشن کی شرائط میں تبدیلی کی سختی سے مخالفت کی ہے جس میں صرف آخری تنخواہ کی بجائے 36 ماہ کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر پینشن دی جائے گی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر پینلیٹی کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ "سالانہ 3 فیصد کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ میں کمی یا جرمانہ بہت زیادہ ہے اور اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے معاملات موجود ہیں جہاں سرکاری ملازمین کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا انتخاب کرنے کی حقیقی وجوہات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button