پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کا نواز شریف کو 8 فروری سے پہلے مناظرے کا چیلنج

ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم کو 8 فروری سے پہلے مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ذریعے نواز شریف کو بحث کا چیلنج دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت اور کہیں بھی میرے ساتھ بیٹھ کر بحث کریں۔
بلاول نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمی کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں اور اپنے ووٹرز کو منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بتاتے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ووٹنگ سے قبل شفافیت کے عمل کو برقرار رکھنے کے لیے ووٹرز میں یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button