انٹرٹینمنٹ

مادھوری ڈکشٹ کی حسین ساڑی میں مستانہ ادا ئیں

ممبئی: بالی ووڈ فلموگرافی میں دھک دھک گرل کے نام سے مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے خوبصورت ساڑھی پہن کر فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔
خوبصورت اور دلکش کپڑوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورت شخصیت اور بے مثال اداکاری سے فیشن کی دنیا میں اسٹائل آئیکون بننے کا سہرا مادھودی ڈکشٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر جاری کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوبصورت گلابی اور جامنی رنگ کے کنٹراسٹ ساڑھی میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مو ر کے پنکھ پر مبنی سٹائل کی ساڑھی میں سجی ہر روپ میں جلوہ گر ہونے والی سدا بہار اداکارہ مادھوری نے کیمرے کے سامنے ایسے پوز دیے کہ ہر دیکھنے والا خود کو ان کی تعریف کرنے سے نہ روک سکا۔
مادھودی ڈکشٹ کو اس خوبصورت ساڑھی کو منتخب کرنے پر نہ صرف اپنے مداحوں کی جانب سے بے پناہ پیار مل رہا ہے بلکہ ساتھ ہی اداکارہ کو اس عمر میں بھی حسین سے زیادہ خوبصورت ہونے کے الفاظ سے نوازا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button