اتراکھنڈ: اتراکھنڈ حکومت نے ایک ایسے شخص کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے جسے شہد کی مکھی نے کاٹا یا ٹڈی کا حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ تجویز بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے دی تھی کیونکہ ماضی قریب میں شہد کی مکھیوں اور ٹڈی دل کے حملے سے متعدد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔
وزیر جنگلات سبودھ انیال نے اپنے بیان میں کہا کہ شہد کی مکھیوں اور ٹڈی دل کے حملے سے اموات ہوئی ہیں جبکہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست نے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔
حکومتی اعلان کے مطابق حملے میں معمولی زخمی ہونے والے شخص کو 15 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، شدید زخمی ہونے کی صورت میں 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے، اسی طرح مقتول کے لواحقین کو 6 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ان حملوں میں کسانوں اور ان کے مویشیوں کی موت واقع ہوئی تھی، صرف 2022 میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔
0 52 1 minute read