علاقائی

پاکستان کی ترقی کا دارومدار ن لیگ کی حکومت میں ہے ،حاجی روح اللہ

لوئر دیر (بیورورپورٹ ) مسلم لیگ ن پاکستان کے خالق جماعت ہے،ائندہ دور مسلم لیگ ن کی ہوگی،پاکستان کی ترقی کا دارومدار مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہے عوام 8فروری کو شیر پر مہر لگاکر ملک کو ترقی کے راہ میں گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،پاکستان میں موٹرویز اور ترقیاتی کارنامے میاں نوازشریف کے ہیں ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز خیمہ میں پاکستان مسلم لیگ ن لوئردیر کے انتخابی اجلاس سے ضلعی صدر ملک فاروق اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے قومی اسمبلی کے این اے6سے امیدوارحاجی روح اللہ خان،پی کے 14سے امیدوار ملک نعمان یوسفزئی کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھے،اجلاس سے خطاب میں ضلعی صدر ملک فاروق اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کئی طرح کے مسائل کا شکار ہیں جیسا کہ پہلے بھی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بحرانوں سے وطن عزیز کو نکالا تھا اس دفعہ پھر سے خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کو اپنا قیمتی ووٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی حق میں استعمال کریں تاکہ ایک بار پھر پاکستان کو ایشا کا ٹائیگراور خوشحال بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات اس وقت قوم کیلئے ایک نعمت ہے اور عوام کی نظریں ایک بار نواز شریف پر ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے قومی اسمبلی کے این اے6سے نامزد امیدوارحاجی روح اللہ خان نے کہا کہ لوئر دیر کے عوام سیاسی نعروں،سیاسی وعدوں اور سیاسی تقاریر سے تنگ اچکے ہیں جس امیدوار نے الیکشن جیت کر واپس اپنے علاقے کی طرف نہیں دیکھا ہے انہوں نے کہا میدان سیاست میں عوامی خدمت کی تحت قدم رکھا ہے اور وہ یہاں کے پسماندگی کو دور کرنے مقامی نوجوانوں کو روزگار اور دیر لوئر دیر کو ترقی یافتہ دور میں شامل کرنے کی جذبے کی ساتھ خدمت کرنا چاہتے ہیں،اسلئے اس دفعہ روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں،انہوں نے کہا کہ دیر کو گیس،بجلی، میدان اور جندول میں گریڈاسٹیشن،پاسپورٹ دفاترکا قیام سمیت دیر کو تاریکیوں سے نکالنا مسلم لیگ ن کے کارنامے ہیں انہوں نے کہا کہ دیر چترال موٹروے کی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مسلم لیگ کے دست و بازو بنئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button