علاقائی

پیپلز پارٹی نے ہردور میں پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑی ،علی زوار نقوی

ہری پور(جاوید خان جدون سے) پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کی معیشت کی بہتری اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مزدور،کسان،ہاری اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑی ہے،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان آج بھی غریب کی بنیادی ضرورت بنا ہوا ہے یہی وجہ تھی کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کی خاطر پوری دنیا کے دروازے پاکستانی عوام کے لیے کھول دیے ملکی دفاع کی مضبوطی کے لیے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی دی،ملک بھر کی لاکھوں خواتین کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے اٹھارہ علی زوار نقوی نے ٹی آئی پی ہائوسنگ سوسائٹی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہری پور قیادت بھی موجود تھی علی زوار نقوی نے مزید کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ٹی آئی پی کی بندش سے ہزاروں ورکرز کے چولہے بجھائے گئے انشا اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو ٹی آئی پی کی بحالی اور ورکرز کی مستقلی کا کام ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button