علاقائی

ادینزائی اصلاحی جرگہ کی کوششوں سے دو فریقین میں صلح

چکدرہ ( احسان سے )مسلمانوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر نے سے رضائی الہی ملتا ہے ادینزائی اصلاحی جرگہ کی کوششوں سے چکدرہ مہاجر کیمپ کے دو افغان فرقین کے درمیان جاری تنازعہ کا خاتمہ ائندہ سے بھائیوں کی طرح رہنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکدرہ مہاجر کیمپ کے دو فریقوں کے درمیان کاروباری تنازعہ پر لڑائی ہوئی تھی جس میں خالد خان اور نجیب اللہ کے درمیان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے افغان مہاجر ین کے دو اقوام صافی اور مشوانی کے درمیان مزید خون ریزی کا خدشہ تھا فریقین کے درمیان صلح میں کردار ادا کر نے کے لیے ادینزائی اصلاحی جرگہ کے صدر خواجہ فیض الغفور اور انکے کابینہ کے نائب صدر علی بادشاہ اور دیگر اراکین کی کوششوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد کیمپ کے مسجد میں صلح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افغان کیمپ کے مشران عزت اللہ صافی مولوی عیسی خان نظام اللہ مولانا احمد شاہ انوار اللہ خالد خان صافی نجیب اللہ مشوانی کے خاندانوں کے کئی افراد سمیت چکدرہ بازار کابینہ اراکین میڈیا فرسن اور کیمپ کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی صلح کے تقریب میں دونوں فریقین نے راضی نامہ کے دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد بغلگیر ہوکر ائندہ کے لیے اپس میں بھائیوں کی طرح پر امن رہنے کیساتھ ایک دوسرے کے خلاف جاری مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button