پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ کر 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں پاکستان نے چین سے ایک سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔