پاکستانتازہ ترینتجارت

سمگلنگ ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، ڈاکٹرشمشاد اختر

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاداختر نے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی و نمو کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سمگلنگ ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں کے کسٹم کے عالمی دن کےموقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور نمو کے لئے مسلسل کام جاری ہے۔ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ضروری ہے۔ اس وقت ملک میں جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح 8 سے 9 فیصد ہے جس میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے عمل میں ڈیوٹیوں اور ایس آر او کو کم کرنے کی سفارشات کی جائیں گی۔ بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے کسٹم اصلاحات ایک مشکل مرحلہ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کے لئے گزشتہ 5 ماہ مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ ایف بی آر ممبران کی تجاویز بھی لی گئی ہے اور چیئرمین ایف بی آر بھی آن بورڈ ہے۔ ایف بی آر نے اصلاحات کے لئے کچھ سکیمیں بھی پیش کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر جاری مالی سال کے دوران 9.4 ٹریلین روپے محصولات کا ہدف حاصل کر لے گا۔ ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریونیو کے حصول اور اس میں اضافے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا اوراس مقصد کے لئے آگاہی مہم بھی ضروری ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قوم کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے ریونیو میں اضافہ ضروری ہے ۔اس کے لئے تمام شراکت داروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب سے وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button