دنیا

طالبعلم کو مذاق مہنگا پڑ گیا, مسافر طیارے کو فضا میں گھیر لیا گیا

برطانوی طالب علم نے اسنیپ چیٹ پر دوستوں کو بتایا کہ وہ ایک "طالبان” دہشت گرد ہے اور جس طیارے میں وہ سوار تھا اسے دھماکے سے اڑانے والا ہے،

اس پیغام کے بعد فوری طور پر، دہشت گردی کا انتباہ جاری کیا گیا اور دو لڑاکا طیاروں کو گیٹ وِک سے منورکا جانے والی ‘ایزی جیٹ’ کی پرواز کو لے جانے کے لیے بھیجا گیا

ورما کو لینڈنگ کے بعد جہاز سے باہر لے جایا گیا اور سکیورٹی کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

گیٹ وک ایئرپورٹ پر پرواز سے قبل ورما نے اپنے دوستوں کو سیلفی کے ساتھ جو پیغام بھیجا تھا وہ کچھ یوں تھا: ’’طیارے کو اڑانے کے لیے جاتے ہوئے (میں طالبان کا ممبر ہوں)‘‘۔

اس پیغام پر برطانوی سکیورٹی سروسز کی توجہ اس وقت مبذول ہوئی جب گیٹ وک ایئرپورٹ پر وائی فائی سرور کے اندر الارم بجنے لگا۔ جیسے ہی ایزی جیٹ کی پرواز ہوا میں اڑی اور منورکا کی طرف بڑھ رہی تھی، ہسپانوی حکام کو الرٹ کر دیا گیا اور دو لڑاکا طیارے، طیارے کو گھیرنے کے لیے بھیجے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button