پاکستانتازہ ترین

اقوام متحدہ بھارت میں مساجد کی حفاظت کےلئے اقدامات کرے۔ پاکستان

اقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں مساجد کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے منیر اکرم نےنیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں او آئی سی کے سفارتکاروں کی میٹنگ کے دوران یہ درخواست کی، جس میں تباہ شدہ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی حالیہ تعمیرکی مذمت کی گئی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے الائسن آف سولائزیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار میگوئل اینجل موراتینوس کو خط میں لکھا کہ ‘پاکستان ایودھیامیں شہید کی گئی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔’

یہ رجحان ہندوستانی مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی بہبود کے ساتھ ساتھ خطے میں ہم آہنگی اور امن کے لئے ایک اہم خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button