علاقائی

کسی صورت عمران کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،عمر ایوب

تربیلا غازی(بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور سے بانی پی ٹی آئی عمران کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بے پناہ دبا اور مقدمات کے باوجود وہ کسی صورت عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، 8 فروری کو کامیابی کے بعد اپنی نشست عمران خان کو بطور تحفہ پیش کریں گے، عمران خان کو ووٹ کے ذریعے آزاد کروانا ہے اور وزیراعظم بنانا ہے ،اگرچہ الیکشن کمیشن نے ان سے انتخابی نشان چھین لیا ہے لیکن وہ عوام کو انھیں ووٹ دینے سے باز نہیں رکھ سکتا، وہ گزشتہ روز یہاں غازی میں پی ٹی آئی ہری پور کے زیر اہتمام عام انتخابات 2024 کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے رہنمائی پولنگ ایجنٹس و ورکنگ گروپس سے کسی نامعلوم مقام سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے، عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ آج یہاں بیٹھنے کا مقصد 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا ہے،انھوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں بطور پارٹی جنرل سیکرٹری عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہا ہوں، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی پاداش میں ملک بھر کے 11 سے زائد شہروں میں ان کے خلاف قتل اور چوری کے 84 مقدمات درج ہیں، لیکن ان کے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی، وہ ہر صورت عمران خان کا ساتھ دیں گے،انھوں نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم ہر ورکر نے عمران خان اور عمر ایوب خان بن کر چلانی ہے،ان کا کہنا تھا ملک بھر میں پی ٹی آئی کے ہر حلقے سے ریکارڈ امیدوار کھڑے ہیں، آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہی بنے گی،تقریب سے عمر ایوب خان کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد خان نے بھی خطاب کیا، تین سرکاری ریٹائرڈ افسران پر مشتمل پینل نے عمرایوب خان کے مجوزہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ ڈے کے حوالے سے ریف کیا اور انھیں پولنگ سٹیشن، بیلٹ پیپرز ،بیلٹ باکسز اورفارم 42, 45 اور 46 کے بارے میں آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button