علاقائی

مرحوم بابا حیدر زمان نے ہزارے وال قوم کی آواز اٹھائی ہے،گوہر زمان

حویلیاں:پی۔کے44 پر گزشتہ پندرہ سالوں سے قابض لوگوں سے پوچھا جائے کہ انھوں نے کون سے میگا پراجیکٹ حلقے کودیے ہیں سردار گوہر زمان صوبہ ہزارہ کے حصول کے لیے قاہد تحریک صوبہ مرحوم بابا حیدر زمان نے ہزارے وال قوم کی آواز اٹھائی ہے انتظامی بنیادوں پر تحریک صوبہ ہزارہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے نامزد امیدوار پی۔کے 44 سردار گوہر زمان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر انکی انتخابی مہم کررہے ہیں دیگر امیدوار اور سابق ممبران اسمبلی نے ہمیشہ صوبہ ہزارہ کا نام الیکشن میں استعمال کیا ہے اور ووٹ حاصل کیے ہیں لیکن اسمبلیوں میں پہنچ کر یہ لوگ بھول جاتے ہیں گزشتہ پندرہ سالوں ہمارے حلقے پر جو لوگ مسلط ہیں انھوں ہمیشہ بھائی کو بھائی لڑا کر حکومت کی ہے ان سے پوچھا جائے کہ وہ اس حلقے میں اپنے کوئی میگا پراجیکٹ عوام کے سامنے لاہیں صرف نالی گلی۔ ٹوٹی کی سیاست کی اور مفاد پرستی سے کام چلایا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button