علاقائی

ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کا رمضان ماڈل بازار اور چھپڑ بازار کا اچانک دورہ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے رمضان ماڈل بازار اور چھپڑ بازار کا اچانک دورہ کیا۔ڈی پی او چکوال نے شہر میں قائم کردہ رمضان ماڈل بازار کا دورہ کیا پرائس کنٹرول سمیت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی پی او چکوال نے تمام دوکانداروں، ریڑھی بانوں اور سبزی فروٹ فروشوں کو سرکاری ریٹس پر اشیاء فروخت نہ کرنے پر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی اور انہیں وارننگ جاری کی۔ڈی پی او چکوال نے چھپڑ بازار کا بھی اچانک دورہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی اور ریٹس کا جائزہ لیا،،ڈی پی او چکوال نے پیدل چلنے والی عوام الناس کی سہولیات اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے مناسب احکامات جاری کیے،ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویڑن کی ہدایت پر رمضان المبارک ماہ میں عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں، دوکانداروں کی جانب سے عوام الناس کو سرکاری ریٹس پر اشیاء فروخت کرنی چائیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button