تجارت

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں دسمبر کے دوران 2 فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد:مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں دسمبر کے دوران 2 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 325 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 318 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ نومبر کےمقابلہ میں دسمبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نموہوئی ۔ نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 322 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبرمیں بڑھ کر 325 ملین ڈالر ہو گیا۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کامجموعی حجم 2.002 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھی 2 ارب ڈالر کے قریب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button