پاکستانتازہ ترینجرائم

ملیرجیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو گرفتار کرلیا: آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ملیرجیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ملیر جیل میں ٹوٹل 6 ہزار قیدی ہیں، گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکوں کے بعد2 سرکل کے قیدیوں کو باہر نکالا گیا جس کے بعد قیدیوں نے جیل کے مرکزی دروازے کی طرف بھاگنا شروع کردیا جب کہ دونوں سرکل میں منشیات کے مقدمات کے قیدی موجود تھے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ مرکزی دروازے کے اندر جیل پولیس اور باہر ایف سی اہلکار تعینات ہوتے ہیں، قیدیوں کے ہجوم کو دیکھ کر جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔آئی جی نے بتایا کہ ملیر جیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو گرفتار کرلیاگیا ہے جب کہ دیگر فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی بنادی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کے اندراور اطراف میں بھی سکیورٹی کے انتظامات کو بڑھایا گیا ہے، پولیس کی اضافی نفری جیل کے اطراف کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button