علاقائی

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کریک ڈائون،ملاوٹ مافیا تاجر شکنجے میں آ گئے

ہری پور(جاوید خان جدون سے)اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پرستان قریشی کا بڑا کریک ڈائون،ملاوٹ مافیا اور گرانفروشی کے مرتکب تاجر شکنجے میں آ گئے،ہزاروں روپے جرمانے وصول،اچانک چھاپے کی اطلاع ملتے ہی متعدد تاجر دکانیں بند کر کے رفو چکر ہو گئے،پرستان قریشی کا بلا ناغہ کاروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ،گزشتہ روز ڈائریکٹر فوڈ کے پی کے کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پرستان قریشی نے شہر کے مختلف ایریاز میں قصابوں،کباب فروشوں اور دیگر گرانفروشی کے مرتکب تاجروں کے خلاف اچانک چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا دوران وزٹ بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے مہنگا گوشت،ملاوٹ شدہ قیمہ بیچنے اور کباب تیار کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے تاجروں کو دھر لیا،اور ساتھ ہی صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے،جبکہ چند ایک دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانے کو مزید کاروائی کرنے کے لیے مراسلے بھی جاری کیے گئے،قبل ازیں بیشتر گرانفروشی کے مرتکب دکاندار اچانک چھاپے کی اطلاع ملتے ہی دکانیں بند کر کے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔دوسری جانب اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پرستان قریشی نے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button