حویلیاں(بیورورپورٹ) جمعیت علما اسلام استحکام پاکستان اور نظریہ اسلام کی جنگ لڑ رہی ہے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ہر فورم پر قوم کی راہنمائی کی،ضلع ایبٹ آباد کے عوام کو باصلاحیت قیادت فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 حافظ احمد نصیر عباسی نے حویلیاں میں جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ میں سعید کی رہاہش گاہ آمد پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور 8 فروری قوم کو فیصلے کا اختیار ہے کہ وہ حقیقی اور صالح قیادت کا انتخاب کرے حافظ احمد نصیر عباسی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اسمبلی کے اندر اور باہر ہر فورم پر قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے دین اسلام کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کی ہر دور میں اسمبلی کے اندر اور باہر ترجمانی کی ہے ہماری جماعت کے پاس جو وزارتیں رہی ہیں مرکزی سطح پر بالخصوص مذہبی امور کی تو اس گزشتہ سال حج پر جانے والے پاکستانی گواہ ہیں اس کو ہمارے وفاقی وزیر نے کس طرح مینج کیا اور واپسی پر حجاج کرام کی جو رقوم اضافی تھیں وہ انھیں واپسی کی گی اسلام کی سربلندی کے انتہائی ضروری ہے کہ دینی جماعتوں کے نماہندے ایوان تک پہنچیں اس پریس کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر اور تحصیل حویلیاں کے زمہ دران بھی موجودتھے
0 33 1 minute read