سوات(نویدخان) سوشل میڈیا کی بروقت معلومات کی فرا فراہمی اب ضرورت بن چکی ہے، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے فاصلے کم کر دئیے اب ایک کلک سے آپ دنیا بھر کے حالات و واقعات سے باخبر رہ سکتے ہیں اور محضوظ بھی ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار کالم نگار ابراہیم دیولئ، جمعیت علما اسلام پی کے 8 کے امیدوار ممتاز خان، مفتی عارف اللہ، اشفاق ایڈوکیٹ قاری فضل سبحان، قاری محمد یوسف، محمد زادہ ثاقب و دیگر نے الجمعی ڈیجیٹل میڈیا اور ویب سائٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انجنئیر شریف جان کی یہ کاوش صحافت کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی، ڈیجیٹل میڈیا اب ضرورت بن چکی ہے اخبار اور ٹی وی بھی آپ کو آن لائن دستیاب ہیں اب ہاکر اخبار لیکر نہیں گھومتا بس ایک کلک کی دوری ہے کلک کیا اور اخبار آن لائن پڑھ لیا، انہوں نے کہا کہ ادارے کی ٹیم حالات و واقعات، سیاسی و سماجی خبروں کے ساتھ علاقے کی سیاحت اور یہاں کی خوبصورتی سمیت تاریخی الحاء سے رپورٹس پبلش کریں اور سوات کو دنیا کے سامنے پیش کریں تاکہ سیاحت کا شعبہ مزید ترقی کریں، آخر میں نوجوان صحافی جنید ابراہیم و سہیل احمد نے ویب سائیٹ کے مختلف شعبوں سے متعلق مہمانوں کو بریف کیا اور سوشل میڈیا کی افادیت سے مہمانوں کو آگاہ کیا اور سوالوں کے جوابات دئیے
0 27 1 minute read