پاکستان

پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف کی ضرورت ہوگی، فچ

اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی معیشت سے متعلق فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کی جاسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک میں انتخابات کا سال ہے، انتخابات کے باعث کئی ممالک کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، امید ہے کہ نئی حکومتیں انتخابات کے بعد بہتر معاشی پالیسیاں لائیں گی۔
فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں انتخابات ہونا باقی ہیں۔ .بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کو آئی ایم ایف سے مزید اقتصادی مدد ملے گی، اور فچ نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران عالمی شرح سود اور افراط زر میں کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یو ایس فیڈرل ریزرو اس سال کے وسط سے شروع ہونے والی اہم شرح سود میں تین بار کمی کر سکتا ہے اور 2024 کے آخر تک شرح سود تقریبا 4.75 فیصد تک آ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button