پاکستان

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل کا حل بات چیت سے ہونا چاہیے، نوجوت سنگھ سندھو

شکر گڑھ: بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل مذاکرات کی میز پر حل ہونے چاہئیں۔
کرتارپور کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے خاتمے اور عالمی امن کے لیے مضبوط اقوام متحدہ ضروری ہے۔
بھارتی کرکٹر نے کہا کہ فلسطین میں چھوٹے بچوں اور مظلوم خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جسے فوری طور پر روکا جائے۔
پاکستان کی میزبانی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں پلکوں پر بٹھایا جاتا ہے، مہمان نوازی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرتارپور کوریڈور کے مقاصد ابھی پورے نہیں ہوئے، ماضی میں امرتسر اس راہداری کی بدولت ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ رہاہے، ہمیں کرتارپور کوریڈور سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی دیواروں میں راہداری ہونی چاہیے، ان راہداریوں سے محبت، امن اور تجارت ہونی چاہیے، ہماری زبان، خوراک، لباس، ثقافت اور ذاتیں باتیں بھی ایک ہیں۔
بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے کا معاہدہ ہوتا ہے تو اس شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارت کا حجم 37 ارب ڈالر ہوسکتا ہے جو کہ 2 ارب تک محدود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button