تجارت

دوسری سکوک کی نیلامی سے حکومت کو 87 ارب روپے ملے

وفاقی حکومت نے وزارت خزانہ کے ذریعے 23 جنوری 2023 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں خودمختار سکوک بانڈز کی دوسری نیلامی کے ذریعے 87 ارب 79 کروڑ روپے اکٹھے کرلئے۔
وفاقی حکومت نے نیلامی کے ذریعے 100 ارب روپے جمع کرنے کا ابتدائی ہدف مقرر کیا تھا۔
مالیاتی نگرانی کرنے والی کمپنی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) محمد سہیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک بیان میں اس پیشرفت کا اشارہ دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تازہ ترین پاکستان اجارہ سکوک(جی آئی ایس)نیلامی میں ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اپنے ہدف کے بالکل قریب پہنچتے ہوئے یورپی اسٹاک مارکیٹ سے 87 ارب روپے قرض کے طور پر حاصل کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button