پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت کاروباری دن رہا، 47کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے
اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100انڈیکس 368 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 822 پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران 100انڈیکس 602 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 65 ہزار 63رہی۔
مارکیٹ میں آج 47 کروڑ 99لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 22ارب 50کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اس کے علاوہ آج مارکیٹ کیپیٹل 70 ارب روپے اضافے سے 9 ہزار 483ارب روپے ہو گیا ہے۔
0 28 Less than a minute