کھیل

سوریا کمار نے لگاتار دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

ہندوستان کے جارح مزاج بلے باز سوریہ کمار یادیو نے مسلسل دوسری بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
آئی سی سی نے مختلف کیٹیگریز میں سال 2023 کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، یوگنڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریدیو کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔
بھارت کے سوریہ کمار یادیو کو بہترین کارکردگی دکھا کر سال 2023 میں مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، انہوں نے یہ اعزاز مسلسل دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے۔
سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 ٹی 20 اننگز میں 48.86 کی اوسط سے 733 رنز بنائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 155.95 تھا۔
دوسری جانب خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی رہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کی فوبی لیچ فیلڈ کو ملا۔
اس کے علاوہ نیدرلینڈ کی باسڈیلیڈا کو مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر جبکہ کینیا کی کوئنٹریبل کو ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button