پاکستان

بے بنیاد باتیں آزادی اظہار اور صحافت کے لیے خطرہ ہیں: مرتضی سولنگی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ بے بنیاد باتیں آزادی اظہار اور صحافت کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2024 مختلف ممالک میں انتخابات کا سال ہے، پاکستان، انڈونیشیا، بھارت، امریکا میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہو رہے ہیں، انڈونیشیا میں ایک ہفتے بعد انتخابات ہو رہے ہیں جب کہ امریکا میں نومبر میں انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج شامی بلاگرز کا خطرہ مختلف وجوہات کی بنا پر سامنے آیا ہے، ان کی بے بنیاد کہانیوں پر لاکھوں آرا آرہی ہیں، یہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے لیے بہت سنگین خطرہ ہے۔
مرتضی سولنگی نے کہا کہ ہم ہٹلر کے زمانے کے پروپیگنڈے کی بات کرتے تھے اور اب بھی کر رہے ہیں، اب ممکن ہے کہ آپ کم پیسوں میں مصنوعی آواز اور تصاویر بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافت کو رائے عامہ کے حق کا دفاع کرنا ہوگا، نیوز رومز کو فیکٹ چیک ڈیپارٹمنٹ بنانے ہوں گے، تاکہ حقائق تک پہنچ سکیں۔
نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں 15 کروڑ کے قریب لوگوں کے پاس موبائل فون ہیں، لوگوں تک سچ لانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button