پاکستانتازہ ترینتجارت

ملک میں گیس و تیل کی تلاش، چینی کمپنی سمیت 8 کمپنیوں نے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد:ملک میں گیس و تیل کی تلاش کےلئے چینی کمپنی سمیت 8 کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط ہو گئے ۔بدھ کوتقریب میں نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی ، سیکرٹری توانائی اور مختلف کمپنیوں کے مینجنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ معاہدوں سے مجموعی طورپر 43ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی اور ان معاہدوں کا مقصد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت توانائی بحران پر قابو پانا اور ذخائر میں اضافہ کرنا ہے۔ معاہدوں کے تحت بلوچستان میں تین، سندھ میں چار اور پنجاب میں ایک مقام پر تیل و گیس کی تلاش کی جائے گی۔ تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانےکے وژن کے تحت معاہدوں کو 100 ملین ڈالرتک توسیع دی جائے گی۔\932

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button