پاکستانتجارت

ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم

نگران وفاقی کابینہ نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نگران وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ری سٹرکچرنگ اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز پر سیر حاصل بحث کی۔

وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے پیش کی گئی ان تجاویز کے حوالےسے کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں نگران وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وفاقی وزراء برائے نجکاری ، خارجہ امور، تجارت، توانائی ، قانون و انصاف اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہوں گے۔ کمیٹی ان تجاویز کے حوالےسے اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ کابینہ نے ملک میں ٹیکس آمدن میں اضافے، ٹیکس -جی ڈی پی تناسب میں بہتری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے پیش کی گئی مفصل تجاویز پر نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم اور کابینہ کے تمام ممبران نے مشترکہ طور پر ان ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے ان تجاویز کی تائید کی اور اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ نگران حکومت ایف بی آر اصلاحات کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button