دنیا

غزہ میں اسرائیل کو بڑا دھچکا ، 24 فوجی ہلاک


اسرائیل
 کو غزہ میں جنگ  کے آغاز سے لے کر اب تک کے سب سے بھاری جانی نقصان کا اس وقت سامنا کرنا پڑا، جب حماس کے ساتھ لڑائی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران کسی ایک دن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد تھی۔

اس واقع کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے کو مکمل محاصرے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ایک ٹینک پر راکٹ سے حملہ کیا، جو ان اسرائیلی فوجیوں کے قریب کھڑا  تھا، جو دو عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق عین اسی وقت اس دو منزلہ عمارت میں  ایک دھماکہ ہوا، جس سے عمارت اسرائیلی فوجیوں پر گر گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button