علاقائی

خان کے نامزد کردہ نمائندگان کو بھرپور ووٹ دیں گے،عمران ستار

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) راہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ عمران ستار جنجوعہ کے زیر اہتمام پاکستان تحریک انصاف کی میٹنگ پرچم کشائی تقریب جبکہ کہوٹہ بازار میں پمفلٹ تقسیم کیے اور تاجروں اور عوام سے ووٹ سپورٹ کی اپیل کا منشور بتایا اسو موقع پر پی ٹی آئی یوتھ کارکنان ورکرز کی بڑی تعداد انکے ہمراہ ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے اور عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے گے تحصیل صدر ویمن ونگ میڈم نعیمہ گل، صوبیدار فاروق، راجہ تنویر احمد، راجہ ہاشم تصور ایڈووکیٹ، صہیب ظفر بھٹی ایڈووکیٹ,ملک جمیل اعوان، عدیل افضل، نوید ستی، سردار ارشد مجید،چوہدری قاسم جندران سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں ورکرز کارکنان نے شرکت کی پی ٹی آئی کے دفتر میں پارٹی پرچم نصب کیا گیا اور بعدازاں ہاتھوں میں پرچم اٹھائے کہوٹہ بازار میں ریلی کی شکل میں گئے اور تاجروں عوام کو پمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پر راہنما پی ٹی آئی راجہ عمران ستار جنجوعہ نے کہا کہ عمران خان ہماری ضد ہے خان کے نامزد کردہ نمائندگان کو بھرپور ووٹ دیں گے جیٹ پی ٹی آئی کی ہو گی نوجوان خوف کے بت توڑ دیں عمران خان اس قوم کے لیے پابند سلاسل ہے خان کا قرض چکانے کا وقت آ گیا ہے میجر لطاسب ستی اور کرنل شبیر اعوان خان کے نامزد کردہ نمائندگان ہیں ڈور ٹو ڈور ورک کریں تا کہ انکا کامیاب کیا جا سکے آج سے بھرپور کمپین شروع کر رہے ہیں خان نے قوم کو شعور دیا ہے قوم اب با شعور ہو چکی ہے غلامی کی زندگی اب قبول نہیں اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ میڈم نعیمہ گل دوران گفتگو رو پڑی اور کہا کہ خان ہماری اور اس قوم کے روشن مستقبل کی وجہ سے آج قیدی ہے ہم نے اس پر کیے گئے ظلم کا حساب لینا ہے پر امن رہیں گے اور بھرپور ووٹ دیکر خان کو کامیاب کریں گے اس موقع پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور مٹور چول سے کلر چوک پیدل مارچ کی گئی پارٹی پمفلٹ اور جھنڈے تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button