دنیا

شمالی کوریا کی طرف سے مشرقی ساحل سے کئی کروز میزائل فائر

سیئول:شمالی کوریا نے بدھ کو مشرقی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نےبیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب وونسن شہر کے شمال مشرق میں سمندر میں متعدد نامعلوم کروز میزائل لانچ کئے اور ہماری فوج اور امریکی انٹیلی جنس حکام اس کا تفصیلی تجزیہ کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج نگرانی اور مانیٹرنگ کو مضبوط بنا رہی ہے، اور شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اضافی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا کہ اس نے ایک سے زیادہ راکٹ لانچر کے لیے ایک نئے کنٹرول سسٹم کا تجربہ کیا ہے جس کا مقصد جنگی میدان میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button