اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے 8 فروری کے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک ہی سیاسی جماعت کی طرف جھکائو نے ان انتخابات کو "سلیکشن کی ماں” بنادیا ہے ۔
انہوں نے یہ ریمارکس اڈیالہ جیل میں ہونے والے سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں کے ساتھ معمول کی بات چیت کے دوران دیئے۔
انہوں نے مذاق اڑایا کہ ان کے مخالفین نے انہیں "منتخب” وزیر اعظم قرار دیا تھا لیکن آنے والے انتخابات "سلکیشن کی ماں تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف ایک "تصدیق شدہ منی لانڈرر” ہیں جنہیں اعلیٰ عدالتوں نے بری کر دیا تھا اور انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور نگران حکومت بھی ان کی حمایت کر رہی ہے۔