صحت

کھلے دروازے بہتر نیند کے ضامن

نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک اسٹڈی کے مطابق اگر سونے سے پہلے اپنے کمرے کی کھڑکی اور دروازے کھول دیئے جائیں تو سونے والے کو اچھی اور پ±رسکون نیند آئے گی۔ اسٹڈی کے مطابق کھلی کھڑکی اور دروازے، کمرے میں کاربن ڈائی اکسائڈ کی سطح کو کم کرتے ہیں، ہوا کی روانی اور ا?مد ورفت کو بہتر بناتے ہیں جو نیند کو پ±رسکون بنانے میں اہم ہے۔

ََََََََََََََََایک برطانوی ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے سے صحت پر گہرے منفی اثرارت مرتب ہوسکتے ہیں۔برطانوی ماہر صحت مارک ریڈیک کا کہنا ہے کہ اگرچہ موسم گرما میں لوگ گرمی کی وجہ سے پنکھے کے سامنے نیند کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں مگر چالو حالت میں پنکھا کمرے یا اپنے محل وقوع کے قریب کا گردو غبار اڑاتا ہے۔ اس کےعلاوہ پنکھےکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آجاتی ہے جو صحت کے لیے کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔اخبار’میٹرو‘ کے مطابق ڈاکٹر ریڈریک کا کہنا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے یا زیادہ دیر بیٹھنے سے مزاج میں حساسیت، بلغم پیدا ہونے، پٹھوں میں انفیکشن اور ناک کی نالیوں کے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاہ چلتا پنکھا انسانی جِلد اور آنجھوں میں خشکی کا موجب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے ہوئے صحت کے لیے مثالی درجہ حرارت 16 سے 18 درجے سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ درجہ حرارت میں جسم کو کھرچتے وقت نیند میں خلل پید ہوسکتا ہے۔برطانوی ماہر صحت کا کہنا ہے کہ جو افراد پنکھے کے سامنے سونے کو ترجیح دیتے ہیں وہ سوتے وقت پانی میں جمی برف اور نمک ملا پانی اپنے پاس رکھیں۔ اس کے علاوہ زیادہ بہتر ہے کہ وہ روئی کا بستر استعمال کریں اور خود کو کھلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ پانی زیادہ پئیں اور کیفین یا شراب سے پرہیز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button