گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی منگل (بی این پی-ایم) کے صدر سردار اختر منگل نے کہا ہے کہ اگر تمام لاپتہ بلوچ افراد کو رہا کیا جائے تو وہ آئندہ عام انتخابات میں تمام نشستوں سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ وہ صرف پارلیمانی نشستوں کی خاطر بلوچستان کے مفادات سے سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر تربت اور گوادر میں ایک عوامی اجتماع کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ بی این پی – ایم کا بنیادی مقابلہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہے ، جس نے ان کی پارٹی کو انتخابات سے خارج کرنے کی کوشش کی ہے۔