ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے بیشتر افراد خود گانے تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
جی ہاں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے گانے تیار کر سکیں گے۔
اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی۔
لارج لینگوئج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے۔
اس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں سانڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ اے آئی سانگ جنریٹر نہیں اور ممکنہ طور پر اس نام کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس فیچر کی ابھی آزمائش کی جا رہی ہے اور کیٹلاگ میں موجود کسی بھی میوزک کو استعمال کرکے گانا تیار کرنا ممکن ہوگا۔
یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے جانے والے گانوں کے معیار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔
اے آئی کی مدد سے گانوں کو تیار کرنے کا رجحان نیا نہیں بلکہ گزشتہ مہینوں میں ایسے کئی گانے وائرل ہو چکے ہیں۔
ٹک ٹاک پہلا پلیٹ فارم نہیں جو اس طرح کے اے آئی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا رہا ہے۔
اس سے قبل یوٹیوب کی جانب سے بھی اے آئی کی مدد سے گانے تیار کرنے کے فیچرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔
0 57 1 minute read