علاقائی

عام انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے،ڈی پی او

سوات(نوید خان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں عام انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات کرلئے گئے ہیں، سوات میں مکمل امن قائم ہے اور عام انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں چیئرمین سوا ت پریس کلب شیرین زادہ کی قیادت میں صحافیوں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں گورننگ باڈی کے ممبر فضل رحیم خان، جائنٹ سیکرٹری سوا ت پریس کلب عمر فاروق اور وائس چیئرمین ڈی آر سی محمد یار خان، 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، عام انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے سوات پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے سوات پولیس امن کو براقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سوات کی عوام اور سیکیورٹی فورسز پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگا ں نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انے والے انتخابات میں سوات پولیس کے ساتھ تعاون کرکے انتخابات کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button