پشاور کے علاقے صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں کا مال جل گیا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق پشاور کے شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی آتشزدگی پر کنٹرول کرنے کیلئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرزآ گ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوالی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا کہنا تھا کہ آگ نے پورے پلازا کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے ، 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں، شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔