علاقائی

حسن ابدال کا فنڈ اپنے علاقوں میں لگانے والے عوام پر رحم کریں ، خرم شہزاد

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)حسن ابدال کا فنڈ اپنے علاقوں میں لگانے والے اب یہاں کے عوام پر رحم کھائیں ۔ شوکت عزیز جیسے افراد کو یہاں سے کامیاب کروانے والوں نے فرعون بن کر کرپشن کا بازار گرم رکھا مگر اللہ کی قدرت آج وہ الیکشن لڑنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 49 خرم شہزاد نے محلہ اندرون میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار اشعر حیات خان۔ نائب صدر چوہدری فخر الزمان ۔ سٹء صدر محمد عرفان قریشی اور سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد شفیق بھی موجود تھے۔ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے آج دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں مگر پاکستان کے عوام کا اعتماد صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت پر ہے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے دیا جانے والا منشور پاکستان کے عوام کے دل کی آواز ہے اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے واحد جمہوریت پسند جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع اٹک میں فرعون بن کر ماضی میں حکمرانی کرنے والے آج اپنی الیکشن مہم چلانے کے قابل بھی نہیں رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کو ان کے حقوق دلوانا یے۔ حسن ابدال کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ دوسرے علاقوں سے آ کر حکمرانی کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے اور 8 فروری کو پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو کامیاب کروائیں گے تاکہ ان کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button